ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھی۔
بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13کے آنیوالے ایک شو کا پرومو بھارتی چینل کے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا گیا ہے جس میں شہناز کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔شہناز گل نے کہا کہ آپ بہت خوش قسمت ہو کہ آپ کو والدین کی سپورٹ حاصل ہے جومجھے حاصل نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں، مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن فیملی سپورٹ کرنے والی نہیں تھی لہذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا کیوں کہ اپنے والدین کیلئے ہمیشہ کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔