نارروال (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انجینئر کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے ، انجینئر کی تکنیکی صلاحیت ملک کو آگے لے کر جاتی ہے ،کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار انجینئر کی صلاحیتوں پر ہوتا ہے ،
پیر کے روز نارروال میں یو ای ٹی کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی تیزی سے ترقی کرنی ہے ، تو ملک میں انجینئرنگ ایجوکیشن کو آنے والے وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا ،
انجینئرز کی ایجادات ہی کسی ملک کے مستقبل کا تعین کرتی ہیں، تیزی سے ترقی کرنے کیلئے انجینئرنگ کے شعبے کو جدید بنانا ہوگا ، الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے ، جو ملک میں اپنی رفتار آنے کو نہیں برھائے گا وہ پیچھے رہ جائے گا سی پیک پاکستان کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے ،
سی پیک منصوبے سے انجینئرنگ کیلئے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ، گزشتہ 4سال میں ملکی معیشت کو سازش کے تحت کمزور کیاگیا ، گزشتہ 4سال میں پاکستان میں بیرون سرمایہ کاری نہیں آئی ، مسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کے دوران بیرونی سرمایہ کار راغب ہوئے ، سیاسی عدم استحکام معیشت کی بہتری کیلئے ناگزیر ہے ۔