• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
قاسم خان سوری

امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے، قاسم خان سوری

News Editor by News Editor
دسمبر 10, 2022
in پاکستان
0 0
0

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے،

 

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی کوئی حیثیت نہیں ہے وہ صرف بھڑکیں ماررہے ہیں، پی ٹی آئی آنے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی،سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے 5مقدمات میں بری کرنے کے بعد سندھ پولیس کی طرف سے گرفتاری قابل مذمت ہے، پارٹی رہنمائوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اختر قرشی اور واحد گل کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر مبین خلجی، عبدالباری بڑیچ،داود پانیزئی، عالم کاکڑ،سید صادق آغا، ادریس تاج،منورہ منیربلوچ اوردیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔کنٹونمنٹ بورڈ کے کونسلر اختر قریشی اور واحد گل نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔قاسم خان سوری نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی نے 5میں سے 4نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا ،اسی طرح اقلیتی اور لیبر پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیاب ہونے والے پانچویں کونسلر اختر قریشی اور واحد گل نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اورپی ڈی ایم کے خلاف پوری قوم پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پرمتحدہوچکی ہے ،امپورٹڈ حکومت نے سات ماہ کے دوران ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ حکومت نے گیس،بجلی کی قیمتوں میں گئی سو گنا اضافہ کیا جبکہ 100کلو آٹے کی بوری 5ہزار روپے سے بڑھ کر 11ہزار تک پہنچ چکی ہے اور عوام مہنگائی کے ہاتھوں دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملہ ہوالیکن پی ٹی آئی کی ایف آئی آرتک درج نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ نے پانچ مقدمات میں بری طرح کرنے کاحکم دیا جسکے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کرکے سندھ منتقل کردیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سوائی جب پارٹی کے ایک کارکن کے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے کوئٹہ آئے توانکی غیر مہذب ویڈیو بنائی گئی اور اعظم سواتی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا جس کے خلاف انہوں نے آواز بلند کی تو انکے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی 11سو ارب روپے کی چوری بچائی ہے یہ لوگ اقتدارمیں عوام کی خدمت کیلئے نہیں آئے ۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امپورٹڈ حکومتپی ٹی آئیقاسم خان سوریوفاقی وزیر رانا ثناء اللہ
Previous Post

ملک تاریخی ترقی و خوشحالی کی طرف چل نکلا ،ڈیفالٹ نہیں ہو گا ، افواہوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے'خرم دستگیر

Next Post

شہباز شریف ایسے ڈرائیور ہیں جن کے پاس گاڑی تو موجود ہے پیٹرول نہیں ،بیرسٹرسیف

News Editor

News Editor

Next Post
بیرسٹرسیف

شہباز شریف ایسے ڈرائیور ہیں جن کے پاس گاڑی تو موجود ہے پیٹرول نہیں ،بیرسٹرسیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading