نیویارک(نمائندہ خصوصی) وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا اور تاثر پیدا کیا گیا ہے، بار بار رابطوں سے اس تاثر کو توڑنا پڑے گا تاکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے اور معا شی تعلقات بہتر ہوں۔
ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک دن میں تو سب مسائل حل نہیں ہوتے مگر پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جی 77 اجلاس کی صدارت کریں گے، بھارت کی صدارت میں سلامتی کونسل میں مباحثہ تھا جس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا کہ سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے۔