اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ (ن )لیگ کا مفاد جلد انتخابات میں ہے مگر پاکستان کا مفاد غیر متنازع الیکشن میں ہے۔
اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل متفق ہو کہ الیکشن نئی مردم شماری پر ہونے ہیں تو ہمیں چھوٹے صوبوں کی رائے کا احترام کرنا ہو گا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 10یا 15دن انتخابات کے آگے پیچھے ہونے پر نہ جائیں، انتخابات کے نتائج سب تسلیم کریں یہ زیادہ اہم ہے۔