• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پولینڈ سے پاکستان منتقل کیے گئے بچے ماں کے حوالے کرنے کا حکم

News Editor by News Editor
دسمبر 27, 2022
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بچے پولینڈ کی دونوں ماں کے عارضی حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بچوں کو پولینڈ کے سفارت خانے رکھا جائے،کل بدھ کو بچوں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، مزید دلائل سن کر فیصلہ کریں گے ۔

پولینڈ کی 2 خواتین کے پاکستانی شوہر کے خلاف 2 بچوں کی حوالگی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، جس میں پولینڈ کی دونوں خواتین ، پاکستان شوہر ، پولینڈ سفارت خانے کے حکام بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت بچوں کے والد نے عدالت کو بتایا کہ میں رضامندی سے بچوں کو پاکستان لایا، صرف مذہب کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے۔ یہ بچوں کو چرچ لے جاتی تھیں۔

پولینڈ میں میری بہت بڑی بزنس کی چین ہے، میں ان دونوں خواتین کی بہت مدد کرتا تھا۔ بچوں کی خاطر شہریت بھی کینسل کروا سکتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پولینڈ سے بغیر اجازت پاکستان منتقل کیے گئے بچے بازیاب ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ پولینڈ کی شہریت رکھ لیں، وہاں جاکر پھر بچوں کی تربیت کرلیں۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ وہاں مسجد میری رہائش سے 300 کلومیٹر دور ہے، جس پرعدالت نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اتنے ریسٹورنٹس ہیں، آپ مسجد گھر کے قریب بھی بنوا لیں۔ وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ پاکستانی شوہر مسلمان ہے، اس کی پولینڈ کی بیویاں کرسچین ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا دونوں خواتین بچوں کے والد سے بات کرنا چاہتی ہیں، جس پر دونوں نے ملنے سے انکار کردیا۔عدالت نے پوچھا کہ دونوں خواتین کب پہنچی ہیں ؟ کیا صرف اس سماعت کے لیے آئی ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ دونوں خواتینمنگل کی صبح پاکستان پہنچی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بچے پولینڈ کی دونوں ماں کے عارضی حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دونوں بچوں کو پولینڈ کے سفارت خانے رکھا جائے۔ کل بچوں کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے، مزید دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے دونوں بچوں کے پاسپورٹس اور پاکستانی شوہر کے پاسپورٹ ایف آئی اے میں جمع کرانے کا حکم بھی جاری کردیا۔ قبل ازیں سماعت کے دوران بچوں کے والد نے عدالت کو بتایا کہ اگست 2021 میں دونوں بچوں کی ماں سے 18 دن کی قانونی اجازت لے کر پاکستان آیا تھا ۔

اس موقع پر بچوں کو پاکستان لانے سے متعلق اجازت نامہ عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ میں دونوں بچے اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ بچے پولینڈ کے شہری ہیں اور پاکستان میں ان کا اسٹے زیادہ ہو چکا ہے۔ بچوں کے والد نے بتایا کہ پولینڈ کی شہریت فیملی کی وجہ سے ملی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی پاکستانی شہریت منسوخ ہو چکی ہے؟ درخواست گزار نے بتایا کہ نہیں میری پاکستانی شہریت منسوخ نہیں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مطلب آپ کے پاس دہری شہریت ہے، یہ تو جرم ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ دہری شہریت جرم ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہاں چلے جائیں، پولینڈ میں ہی رہیں، جس پر درخواست گزار نے کہا کہ پولینڈ میں مسجد دور ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، آپ وہاں مسجد بنا لیجیے گا۔ آدھے پاکستان میں غیر قانونی مساجد بنی ہوئی ہیں۔ جب ریسٹورنٹ بن جاتے ہیں تو مسجد بن جائے گی۔ عدالت نے سماعت کل بدھ تک ملتوی کردی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسلام آباد ہائی کورٹبچےپاکستانپاکستانی شوہرپولینڈسفارت خانے
Previous Post

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

Next Post

پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام"چینی نیا سال" 22 جنوری 2023 کو منایا جائے گا۔

News Editor

News Editor

Next Post
2023

پاکستان میں چین کے سفارت خانے کے زیر اہتمام"چینی نیا سال" 22 جنوری 2023 کو منایا جائے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading