نعمان خان

ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی ہار گئے

ٹورونٹو(سپورٹس نیوز )ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید نعمان خان بھی ہار گئے۔نعمان خان کو پری کوارٹر فائنل میں مصر کے محمد ذکریا نے سٹریٹ گیم میں شکست دے دی۔

کینیڈا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں نعمان خان پاکستان کی آخری امید تھے جو پری کوارٹر فائنل تک آگئے تھے لیکن اس مرحلے میں انہیں ایونٹ کے نمبر ون سیڈ مصر کے محمد ذکریا نے سٹریٹ گیم میں ہرادیا۔مصری کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 6-11، 5-11 اور 4-11 رہا۔ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ 26 جولائی سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں