20اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
راولپنڈی( )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں گریڈ16کے20اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کوگریڈ17میں ترقی دے کرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے ترقی کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر دی ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن نمبرSO(Prs)1-40/2015(DPC)/ASJ(P-I)کے تحت ترقی پانے والوں میں محمد نوید اختر ، ارشد حسین،طارق محمود ، فضل الٰہی لارا،محمد عارف نثار ، محمد افضال احمد،سمیع اللہ خان ، سرفراز حسین خان ،محمد انصار نسیم ، محمد افضال وٹو،کامران مقبول ، محمد علی،محمد ناصر، محمد ارشد،علی رضا، سبطین رضا،سید اسد کامران واجد،قاضی محمد قمر الاسلام ،عامر فیاض بھٹی اور راﺅ ندیم اقبال شامل ہیں