• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
نیشنل اسٹیڈیم

نیشنل اسٹیڈیم

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار

نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی ،ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 6, 2025
in کھیل
0 0
0

کراچی(سپوٹس رپورٹر)کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں۔

آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم کو موضوع قرار دے دیا، 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔تزئین و آرائش اور تعمیر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اَپ گریڈیشن کے ساتھ تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، 1996 کے عالمی کپ کے بعد 8 ٹیموں کے بڑے ایونٹ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کوشاں ہے، جدید طرز کی ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کا عمل مکمل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کے راستے چین کے شہر شنگھائی سے آنے والی 22 بائی 23 فٹ کی چھوٹی ڈیجیٹل اسکرین کی انتخاب عالم انکلوڑر کے سامنے تنصیب کے بعد امریکی ماہرین کی زیر نگرانی 80 بائی 30 فٹ کی بڑی اسکرین بھی وسیم اکرم انکلوثر کے سامنے نصب کر دی گئی، سندھ حکومت کے تعاون سے پیڈسٹرن برج کی تعمیر کا عمل زور و شور سے روز و شب جاری ہے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے سامنے سر شاہ سلیمان روڈ پر بننے والا یہ پل اگلے چند روز میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 3 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کے پہلے مرحلے میں نئی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر آئی سی سی کے اینٹی کرپشن اور اینٹی ڈوپنگ، فزیو کے علاوہ میچ آفیشلز کے کمرے تیار کر لیے گئے ہیں، پہلی منزل پر دونوں ڈریسنگ رومز بھی تیار ہو گئے، ڈائننگ ہالز بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئے، تیسرے اور چوتھے فلور پر جدید سہولیات سے آراستہ 24 ہاسپٹلٹی باکسز بھی مکمل ہو گئے تاہم چوتھی منزل پر چیئرمین باکسز اور ایڈمن بلاک کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت میں جدید طرز کی چاروں لفٹ نصب ہوگئی ہیں، گراؤنڈ فلور پر پیٹرنز انکلوڑرز اور اہم شخصیات کے لیے گیلری بھی تیار ہوگئی ہے، ماجد خان اور ظہیر عباس کے نام سے منسوب وی وی آئی پی انکلوڑر میں کرسیاں نصب کی جا رہی ہیں، نئی عمارت پویلین کہلائے گی جبکہ پرانی عمارت کو فار اینڈ کا نام دیا گیا ہے، گراؤنڈ کے اطراف میں 10 فٹ نوکیلے آہنی جنگلے کی تنصیب مکمل ہونے کو ہے، انتخاب عالم انکلوزر میں پہلے تماشائی سیڑھیوں پر بیٹھ کر میچ دیکھتے تھے، اب وہاں نشستیں لگائی جا رہی ہیں۔

بلال چوہان کے مطابق آئی سی سی سے کار پارکنگ کے استعمال کی اجازت مل گئی تو 2700 کے بجائے 2200 گاڑیوں کی پارکنگ کا اہتمام کیا جائے گا، تماشائیوں کی سہولیات کے لیے 75 نئے واش روم تعمیر کیے گئے ہیں، پرانی عمارت کے ڈریسنگ رومز کو پلاٹینیم باکسز میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی چھت کی دھلائی کی جائے گی، 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ شروع ہونے کا فیصلہ پی سی بی کرے گا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کے اجلاس میں مجوزہ پلان کی منظوری کے بعد 22 اکتوبر 2024 سے پروجیکٹ شروع کیا گیا، مقررہ 90 دن سے قبل متعلقہ تعمیراتی اداروں کے تعاون سے ہدف کو مکمل کر لیا گیا، تاہم فنشنگ ورک باقی رہ گیا تھا۔ نئی عمارت میں مہمانوں کے لیے راہداری بھی بنا دی گئی ہے، عالمی اسٹیڈیمز کی طرح مرکزی عمارت سے کھلاڑیوں کے میدان میں آنے اور جانے کا جدید طرز کا راستہ بھی بنایا گیا ہے۔

نئی بلڈنگ کے اطراف میں وی وی آئی پی پویلین بنائے جا رہے ہیں، میچز کے موقع پر دونوں ٹیموں کے عقبی راستے سے داخل ہونے کا اہتمام ہوگا، ہر فلور کا الگ راستہ ہوگا، کیمروں کے لیے اسٹیل کے بھاری بھرکم اسٹینڈز بھی تیار ہوگئے، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت سے باہر اوول گراؤنڈ پر بھی پریکٹس سیشنز کے لیے فلڈ لائٹس کے دو پولز کی تنصیب کی جا رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے مزین 3 تھری ڈی لوگو بھی لگائے جا رہے ہیں۔

تعمیراتی کام کے سبب 32 ہزار نشستوں والے اسٹیڈیم کی نشستی استعداد 28 ہزار رہ گئی ہے تاہم پویلین میں مزید 1200 افراد بھی بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔چیئرمین پی سی بی کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی جائے گی جبکہ ان کے لیے خصوصی لنچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل تین مراکز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم کے میگا پروجیکٹس کے لیے پی سی بی نے مجموعی طور پر 12 ارب 80 کروڑ روپے کی رقم مختص کی تھی جبکہ آئی سی سی نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے 7 کروڑ ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انتخاب عالمڈیجیٹل اسکرینسر شاہ سلیمانسندھ حکومتکراچی کا نیشنل اسٹیڈیم
Previous Post

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صوبائی وزیر دوست محمد راہموں سے تعزیت کا اظہار

Next Post

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، امریکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی ہونگے

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
پاکستان

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، امریکا میں 3 ٹی ٹوئنٹی ہونگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading