• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
فلسطین اسرائیل مسئلے

چین کسی کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، عالمی میڈ یا

News Editor by News Editor
نومبر 24, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)جاپان کے اخبار نہون کیزئی شمبون نے "چین مشرق وسطی میں کمزوروں کی حمایت کرتا ہے اور امریکہ کے یک قطبی نظام کو چیلنج کرتا ہے” کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین کے فلسطین کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔دوسری طرف 1992 میں چین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی گہرے ہوئے ہیں۔ تاہم چین نے ہمیشہ فلسطین کی آزادی اور اقوام متحدہ میں اس کی رکنیت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ جیسے جیسے فلسطین اسرائیل محاذ آرائی شدت اختیار کرتی گئی، چین نے امریکہ کے یونی پولر نظام کے خلاف اس سفارتی پالیسی پر عمل جاری رکھا۔

درحقیقت مضمون میں مذکورہ بالا بیان صرف آدھا سچ ہے یعنی چین عالمی امن و خوشحالی اور دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے دوطرفہ تعلقات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن دوسری جانب چین نے کبھی بھی کسی محاذ آرائی کو بھڑکانے کا ارادہ نہیں کیا اور چین ہمیشہ صرف انصاف کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے اور بہادری سے انصاف کے لئے بات کرتا ہے ، چاہے انصاف کا مخالف کوئی بھی ہو۔

حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے خصوصی برکس سربراہ اجلاس میں فلسطین اسرائیل تنازعہ پر اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی نکتہ ہے اور فلسطین اسرائیل تنازعہ کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور "دو ریاستی حل” پر مبنی ہونا چاہئے۔ اس سے قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے 20 تاریخ کو بیجنگ میں عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ چین غزہ میں لڑائی کو جلد از جلد ختم کرنے، انسانی بحران کو کم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینے کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

اجلاس میں شریک عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین فلسطین اسرائیل تنازعہ کے خاتمے، فلسطین اسرائیل مسئلے کے حل اور عدل و انصاف کے حصول میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ چینی رہنماؤں اور حکومت کی ان مثبت کوششوں نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے میں چین کے تعمیری کردار کو مزید واضح کیا ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جن کا ماننا ہے کہ چین کا نقطہ نظر بین الاقوامی برادری کی امن پسند آواز کی نمائندگی کرتا ہے۔ خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں چین کا موقف زیادہ قابل اعتماد ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چین تنازعات کے معاملے پر منصفانہ موقف رکھتا ہے اور ایک ایسی قوت ہے جو حقیقی معنوں میں علاقائی امن و استحکام کے لیے انتھک کوششیں کرتی ہے۔

ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چین کا تعمیری موقف فلسطین اسرائیل تنازعے میں مغربی ممالک کے دوہرے معیار کے بالکل برعکس ہے۔ ایک طرف وہ اسرائیل کے حق میں متعصب ہیں اور دوسری طرف فلسطینی فریق کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے منصفانہ عالمی نظام کے مطالبے کا مطلب یہ ہے کہ دوہرے معیار کو بین الاقوامی سیاسی طرز عمل کی بنیاد کے طور پر استعمال نہ کیا جائے بلکہ انصاف، منصفانہ اور معقولیت کے اصولوں کی پاسداری کی جائے، تمام ممالک کے اقتدار اعلی اور قومی خودمختاری کے حق کا احترام کیا جائے اور بات چیت اور مشاورت کے ذریعے علاقائی تنازعات کے سیاسی تصفیے کو فروغ دیا جائے۔ بین الاقوامی سطح پر چین کے پختہ اور ذمہ دارانہ رویے نے بین الاقوامی برادری کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

نہون کیزئی شمبون کے مزکورہ مضمون میں کہا گیا ہے کہ "مسئلہ فلسطین کے حوالے سے چین اب سفارت کاری کے میدان میں دو مشنز پر عمل کر رہا ہے۔ ایک "چینی خصوصیات کے ساتھ بڑے ملک کی سفارت کاری” کا عمل ہے، اور دوسرا موجودہ عالمی نظام کو تبدیل کرنے میں چینی بیانیے کا کردار. درحقیقت بین الاقوامی معاملات میں چین کے اصولی موقف کے پیچھے اس کا انصاف پر یقین اور کشادہ سوچ ہے۔ "بے لوث لوگ بے خوف ہوتے ہیں”، انصاف کو برقرار رکھنے اور عالمی امن کے دفاع کے لئے چین کی کوششوں کے پیچھے ایمان کی یہی طاقت ہے.

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چین
Previous Post

چین کا ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کر نے کا اعلان

Next Post

چین اور فرانس کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی وزیر اعظم

News Editor

News Editor

Next Post
چینی وزیر اعظم

چین اور فرانس کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، چینی وزیر اعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading