• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،سراج الحق

News Editor by News Editor
مارچ 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہو(نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ایک ہی روز قومی انتخابات کرائے جائیں۔

پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے ذاتی مفادات کے لیے عدالتوں کو بھی متنازعہ بنایا، قوم کا اداروں پر اعتماد ختم ہو چکا۔ اسٹیبلشمنٹ نے ٹرائیکا کی سالہاسال پشت پناہی کی، نتیجہ بحرانوں کی صورت میں نکلا۔ مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کر دیا،

آئی ایم ایف کے حکم پر غریب قوم پر ٹیکسز کا عذاب مسلط کرنے کی بجائے ارب پتی حکمران لوٹی ہوئی دولت قومی خزانے میں جمع کروائیں، جن لیڈروں پر توشہ خانہ لوٹنے کے الزامات ہیں اور جو نیب کو کرپشن میں مطلوب ہیں، وہ سیاست سے قبل اپنے معاملات کلیئر کرائیں۔ حکمرانوں نے ملک کے نام پر قرضہ لے کر خود کھایا، وہی واپس کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بحرین سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے مطالبہ کیا کہ حکومت رمضان کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کم از کم پچاس فیصد کمی کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں ہوئے، نوجوانوں کو 30ہزار نوکریاں ملیںنہ ہی 10ارب سالانہ فنڈ کا وعدہ پورا ہوا۔

سوات کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں جن کے زخم ابھی تک تازہ ہیں، رہی سہی کسر سیلاب نے نکال دی، صرف کالام اور بحرین میں ہزاروں افراد متاثرہوئے، گھر پانی میں بہہ گئے مگر تاحال حکومت نے سیلاب اور دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ایک پائی نہیں دی۔ وزیراعظم بتائیں سیلاب زدگان کے لیے اعلان کردہ 70ارب اور عالمی امداد کہاں گئی؟

انھوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن مسائل کا انبار بن چکا، علاقے میں لوگوں کو جنگلات کے مالکانہ حقوق دیے جائیں، ریور ایکٹ ختم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں مہنگائی کے ساتھ بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان نے بھی عوام کی زندگی کو عذاب بنا دیا ہے، لوگ اب اپنے گھروںمیں بھی محفوظ نہیں، رہی سہی کسر کرپٹ حکمرانوں نے نکال دی جنھوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ امیر جماعت نے کہا کہ ملک پر مافیاز مسلط ہیں۔

حکومت پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی ہو یا پی ٹی آئی کی، اصل راج مافیاز کا ہی ہوتا ہے جو الیکشن سے قبل ان پارٹیوں کو سپورٹ کرتے ہیںاور بعد میں لوٹ مار سے اپنی انویسٹ کی ہوئی رقم سے کئی گنا زیادہ بناتے ہیں۔ حکمران جماعتوں کو صاف شفاف الیکشن چاہییں نہ ہی یہ جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں، انھوں نے بلدیاتی نظام کو بھی مفلوج بنا دیا، افسوس کہ اسٹیبلشمنٹ نے بھی انہی لوگوں کو سپورٹ کیا جنھوں نے معیشت ، سیاست اور معاشرت کا بیڑہ غرق کیا۔

حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگوں کو کھانے کے لیے آٹا دستیاب نہیں، معدنیات اور وسائل سے مالامال پاکستان میں کروڑوں افراد دووقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ ڈھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، نصف سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ انھوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں، عوام نے سبھی کو آزما لیا، اب ایک موقع جماعت اسلامی کو ملنا چاہیے۔ جلسہ میں پی ٹی آئی سمیت دیگر پارٹیوں سے سیکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، نمایاں لیڈران میں ڈاکٹر شاہ محمد خان، میاں اقبال حسین اور سعید احمد خان شامل ہیں۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا نور الحق اور امیر ضلع سوات امیر الحق بھی موجود تھے۔ امیر جماعت نے جماعت اسلامی کا حصہ بننے والے افراد کو مبارک باد دی اور انھیں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے تمام توانائیاں صرف کرنے کی ہدایات کیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امیر جماعت اسلامیبحرانوںٹیمسراج الحقصلاحیتوزیراعظم
Previous Post

عمران خان کی رہائشگاہ پر پولیس آپریشن قابل مذمت ہے، پرویز الہی

Next Post

عروہ حسین ہدایتکار ندیم بیگ کے بیان پر برہم ہوگئیں

News Editor

News Editor

Next Post
عروہ حسین

عروہ حسین ہدایتکار ندیم بیگ کے بیان پر برہم ہوگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading