لاہور(شوبز ڈیسک) خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ”احسان فراموش ”میں پہلی بار منفی کردار کیا تھا تو ایسا لگتا تھا کہ میں ہر کسی سے چھوٹی چھوٹی بات پر لڑتی رہتی ہوں۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ”احسان فراموش ”میں مجھے ڈائریکٹر اور ٹیم اس طرح کی ملی ہے کہ سیٹ پر ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے تو مجھ پر کردار کا اثر نہیں ہوتا لیکن جب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے بہت زیادہ منفی کردار کردیا ہے تو میں وہ سین کرنے کے بعد رونا شروع کردیتی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب تک آپ کردار کو اپنے طاری نہ کرلیں اوراس میں ڈوب نہ جائیں کردار کی خوبصورتی سامنے نہیں آتی ۔