• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں، صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے’سراج الحق

News Editor by News Editor
جنوری 4, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ ملک اقتصادی بدحالی اور بدامنی کی لپیٹ میں، صورت حال یہی رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہو سکتا ہے،

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت بڑی طاقتوں کو کھٹکتی ہے جو یہاں سری لنکا اور یوکرائن جیسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہیں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا نے مل کر ملک کو معاشی، سیاسی اور سماجی بحران سے دوچار کیا۔ عوام مہنگائی سے بلبلا رہے ہیں، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں، دس بڑوں کا احتساب ہو جائے تو سب جیلوںمیں جائیں گے، ان کی ناجائز دولت اور جائدادیں ملک کے خزانہ میں جمع ہونی چاہیے، بلوچستان میں احساس محرومی کا لاوا پھٹنے کو ہے، صوبے کے عوام کو ان کا حق دیا جائے، گوادر کے لوگوں کو سنا جائے، انھیں دیوار سے لگانے کی بجائے گلے سے لگایا جائے، اس وقت 15جماعتیں اقتدار میں ہیں، صرف جماعت اسلامی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم عوام کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے، ہماری منزل کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان ہے۔

وہ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی صورت میں 15پارٹیوں کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام اورنااہل ثابت ہو گئیں، یہ مہنگائی کم کر سکیں نہ نوجوانوں کو روزگار ملا۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سابقہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں میں تسلسل ہے، ان کی اقتصادی پالیسی ”قرضہ لو اور ڈنگ ٹپائو” اور ”قومی اثاثے بیچ دو” کے نظریہ کے گرد گھومتی رہی اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرائیکا کی نام نہاد جمہوری حکومتیں بلدیاتی الیکشن سے بھی فرار ہیں۔

ملک میں جہاں بلدیاتی انتخابات ہوئے بھی ہیں وہاں عوامی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملے۔ مارشل لا کی بات الگ، ملک میں جمہوری حکومتوں کا رویہ بھی ہمیشہ غیرجمہوری رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں پر خاندانوںاور افراد کا قبضہ ہے۔ ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ عام شخص اسمبلی تک پہنچنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا، انتخابات ناجائز دولت کے زور پر لڑے جاتے ہیں۔ استعمار کے وفادار فیصلوں کے لیے امریکا اور آئی ایم ایف سے ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی سویلین بالادستی، آزاد عدلیہ اور بااختیار الیکشن کمیشن چاہتی ہے۔ اداروں کو غیرجانبدار ہونا پڑے گا۔

الیکشن متناسب نمائندگی کے اصولوںکے تحت ہونے چاہییں تاکہ ووٹر پر مقامی جاگیردار اور وڈیرے کا اثر ورسوخ ختم ہو، دنیا کی کئی جمہوریتوں میں انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول پر ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابات وقت کی ضرورت، مگر الیکشن سے قبل انتخابی ریفارمز ضروری ہیں۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکمران سودی معیشت کا تسلسل چاہتے ہیں جب کہ عوام اس کے مخالف ہے۔ سودخوروں سے کیسے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ ملک کو اسلامی معیشت دیں گے۔ سود سے متعلق آئین پاکستان اور عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ معیشت کو مضبوط کرنا ہے تو زکوٰة و عشر کا نظام نافذ کرنا پڑے گا اور جماعت اسلامی ہی قومی معیشت کو سود فری بنا سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں بے برکتی سودی نظام کی وجہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی منزل اسلام ہے، دین آئے گا تو خوشحالی اور امن قائم ہو گا۔ عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، انصاف کا بول بالا اور قانون کی عمل داری قائم ہو گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقتصادی بدحالیبدامنیبڑا سانحہخدانخواستہسراج الحقصورت حال
Previous Post

اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاس کی اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، قمر زمان کائرہ

Next Post

'انٹرنیشنل کانفرنس ، مہذب معاشرے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بھرپور مدد کیلئے آگے آئیں گے، وزیراعظم

News Editor

News Editor

Next Post
وزیراعظم محمد شہبا ز شریف

'انٹرنیشنل کانفرنس ، مہذب معاشرے سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بھرپور مدد کیلئے آگے آئیں گے، وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading