لاہور( کورٹ رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے اینٹی کرپشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔
محمد خان بھٹی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، دوران ریمانڈ کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے کسی تفتیش کی مزید ضرورت نہیں۔استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرے۔
٭٭٭٭٭









