اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن )پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر لازم ہے کہ وہ اعتماد کا ووٹ لیں۔
انہوںنے کہاکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئین کے تحت وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں متاثرینِ سیلاب کی اب تک مکمل بحالی نہیں ہوئی ہے۔









