برمنگھم (نیوز رپورٹر )برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کے دو طلبہ بھی امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کی طرح انضباطی کارروائی کی زد میں آگئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے انسانی حقوق گروپ نے اس سلسلے میں ملک گیر سطح پر انتباہی مہم شروع کی ہے۔علی کا اس بارے میں کہنا تھا کہ انٹونیا اور میرے خلاف تادیبی کارروائی اختلاف رائے کو دبانے اور طلبہ کی تحریک کو خاموش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ آمرانہ کریک ڈائون صرف ہمارے احتجاج کے حق پر حملہ نہیں ہے بلکہ یہ منظم مسلم دشمنی ہے اور افسر شاہی کے جبر کا مظہر ہے۔علی نے مزیدکہاکہ فلسطین کے لیے طلبہ کی تحریک پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
طلبہ پر الزامات عائد کرنے کے بجائے، برمنگھم یونیورسٹی کو نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث کمپنیوں سے دستبرداری پر توجہ دینی چاہیے۔مرکز کی سینئر قانونی افسر انا اوسٹ کا اس بارے میں کہنا تھا ہمیں گہری تشویش ہے کہ برطانیہ میں بھی طلبہ کو نشانہ بنانے کا یونیورسٹی کا ارادہ ہے کہ طلبہ برادری کو فلسطین کے لیے حق اظہار رائے سے روکنا ہے ۔