اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سیکورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف، نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور ہمت خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اپوزیشن لیڈر نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بہادری کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے ہماری افواج نے بے مثال قربانیاں دی ہیںانہوںنے کہاکہ پوری قومی کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔