• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر خارجہ بلاول بھٹو

عمران خان نے ٹی ٹی پی کو ہتھیار ڈالے بغیر خیبرپختونخوا میں جگہ دی، وزیر خارجہ

News Editor by News Editor
جنوری 14, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تحریک طالبان پاکستان کو سرینڈر کئے بغیر خیبرپختونخوا میں جگہ فراہم کی،

عمران بھیک مانگنے کے عادی ،پوری زندگی اس میں گزاری، میں نے دنیا سے امداد کی بجائے تجارت کا مطالبہ کیا، جنیوا میں کافی کامیابی ہوئی، پاکستان نے اپنا ہدف حاصل کیا، 9 ارب ڈالر اور پوری دنیا کو ایک بیچ پر اکھٹا کرنا کامیاب خارجہ پالیسی ہے، پاکستان کے تنہا ہونے کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے،برطانیہ کا پاکستان کو ہائی رسک فہرست سے نکالنا ہماری کامیابی ہے، اس اقدام سے عوام کو فائدہ ہوگا، ملک کے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب دینا میری ذمہ داری ہے،

میں نے صرف بھارتی وزیراعظم کی حقیقت بیان کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنیوا میں کافی کامیاب ہوئی، میرے خیال میں پاکستان نے اپنا ہدف حاصل کیا، 9ارب ڈالر اور پوری دنیا کو ایک بیچ پر اکھٹا کرنا کامیاب خارجہ پالیسی ہے، البتہ پاکستان کے تنہا ہونے کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔بلاول بھٹو نے عمران خان کی جنیوا کانفرنس پر تنقید کے ردعمل میں کہا کہ عمران بھیک مانگنے کے عادی ہیں، انہوں نے پوری زندگی بھیک مانگنے میں گزاری، میں نے دنیا سے امداد کے بجائے تجارت کا مطالبہ کیا، سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان کا کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کو موسمی تبدیلی سے بچانے کے لئے پر عزم ہے، 9 ارب ڈالر کی فنانسنگ سفارت کاری کی کامیابی ہے، ہماری اپوزیشن نے ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے لیکن صرف عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں، عمران نے ا پنی انا، ذات، سیاست کو زیادہ اہمیت دی، سیلاب کے باعث پاکستان ڈوباء ہوا تھا مگر عمران خان لانگ مارچ نکال رہے تھے، اس وقت عالمی رہنمائوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا لیکن عمران سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں نہیں گئے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی محنت اور پریزنٹیشن کی وجہ سے کانفرنس شروع ہونے سے قبل عالمی بینک نے دو ارب ڈالر امداد دی، یہ بھیک نہیں بلکہ فنانسنگ ہے اور اگر یہ بھیک تھی تو خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان کانفرنس میں کیوں آئے؟۔انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان کی خارجہ پارلیسی بھیک مانگنے کے علاوہ کیا تھی؟ حکومت میں آنے سے قبل وہ کہتے تھے خودکشی کرلوں گا لیکن بھیک نہیں مانگوں گا تاہم عمران نے اپنے دور میں بھیک مانگنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت سنبھالے ہوئے 7ماہ ہوئے ہیں، باہر ممالک میں پاکستان کا غلط تاثر دیا جاتا ہے جسے کافی محنت کرنے کے بعد ختم کرنا ہوگا، جن ممالک کے دورے کئے ہیں تو میری اسے درست کرنے کی کوشش رہتی ہے، اس میں میرا ذاتی مفاد نہیں بلکہ پاکستان کا فائدہ ہے۔

امریکہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماضی میں امریکا کیساتھ صرف دہشتگردی پر بات کرتے تھے لیکن اب صحت، ماحولیاتی تبدیلی، کاروبار اور ٹیکنالوجی سیکٹر پر بات ہوتی ہے جو کہ بڑی کامیابی ہے، البتہ یورپ کو ناراض کرنا بہت مشکل ہے لیکن عمران خان نے اپنی انا کے باعث یورپ کو بھی ناراض کیا، ہم یورپ اور امریکا سے ہی امید رکھتے تھے کہ وہ ہمیں فیٹف سے نکالیں گے۔ملک کا نام لیے بغیر انہوں نے دعوی کیا کہ ہمارے ایک پرانے دوست ملک میں عمران خان کی وجہ سے کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئیں تھیں جنہیں ہمیں دور کرنے کا موقع ملا۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک برطانیہ کا ایک تاریخی رشتہ ہے، برطانوی ہم منصب سے رابطہ رہتا ہے، برطانیہ کا پاکستان کو ہائی رسک فہرست سے نکالنا ہماری کامیابی ہے، اس اقدام سے ہماری عوام کو فائدہ ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی کانگریس کے منی بل میں ملک کے لئے سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے کچھ رقم مختص کی ہے، امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ ہمارے ایسے تعلقات ہیں جب کہ چاہتے ہیں کہ ایسے تعلقات اور ملکوں کے ساتھ بھی قائم کیے جائیں۔پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ افغان عبوری حکومت پاکستان مخالف ہے، میرے خیال میں ایسا کہنا غلط ہے، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ٹی ٹی اے کی ایک تاریخ ہے جو کہ افغانستان میں قائم تھے اور ہیں لیکن عمران حکومت نے ٹی ٹی پی کو پیسہ دیا، اپنے صوبے میں جگہ دی اور قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرایا۔

انہوں نے کہاکہ سرنڈر کئے بغیر ٹی ٹی پی سے رابطہ نہیں ہونا چاہئے، پاک افغان تعلقات صرف ٹی ٹی پی کا مسئلہ خراب کرسکتا ہے، پچھلی حکومت کا ٹی ٹی پی کے ساتھ رویہ ملکی مفاد کے خلاف تھا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اور حکومت نے یہ فیصلے کئے ہیں کہ ہم دہشتگردی اور ٹی ٹی پی کا مقابلہ کر سکیں گے، البتہ دہشتگردی ہمارے ساتھ افغانستان کا بھی مسئلہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم کو گجرات کا قصائی قرار دینے کی وجہ بتاتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست 2019کو بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا، کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، ملک کے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب دینا میری ذمہ داری ہے، میں نے صرف بھارتی وزیراعظم کی حقیقت بیان کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الزام عائدخیبرپختونخواسابق وزیراعظمسرینڈرعمران خانوزیر خارجہ بلاول بھٹو
Previous Post

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی پر 16 لاکھ ڈالر جرمانہ

Next Post

نائب کپتان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا ڈومین میرا نہیں ہے،محمد یوسف

News Editor

News Editor

Next Post
محمد یوسف

نائب کپتان کو کھلانے یا نہ کھلانے کا ڈومین میرا نہیں ہے،محمد یوسف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading