نیویارک (شوبزڈیسک) پاکستانی اداکارہ میرب علی نے اپنے ہونے والے شوہر عاصم اظہر سے متعلق کہا ہے کہ اگر اس نے بیوفائی کی تو اسے چھوڑ دوں گی۔
تفصیلات کے مطابق جب سے گلوکار عاصم اظہر اور میرب علی نے منگنی کا اعلان کیا ہے دونوں فنکار اخبار کی سرخیوں میں ہیں، اپنے ایک حالیہ انٹریو میں اداکارہ میرب علی نے عاصم کے ساتھ اپنے نئے رشتے سے متعلق سوالات کے کھل کر جواب دیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرب علی کا کہنا تھا کہ اگر میرے ہونے والے شوہر نے مجھ سے بیوفائی کی تو میں اسے چھوڑ دوں گی کیونکہ میں ان چیزوں سے متعلق میں بہت سنجیدہ ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اگر میں بیوفائی پر اپنے شوہر کو جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناؤں تو پھر ہم دونوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا اور اس صورت میں میرا قصور ان سے زیادہ بڑھ جائے گا۔
٭