• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نگران وزیراعظم

ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو، نگران وزیر اعظم

News Editor by News Editor
اگست 26, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو،

جمہوریت ہی پارلیمان کی مضبوطی کی ضامن ہے، ہر ذمہ دار معاشرے کی طرح ہم بھی اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود چاہتے ہیں، امریکا کے ساتھ تعمیری، مثبت اور طویل المدت شراکتداری چاہتے ہیں ،موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی تعاون ہے، پاکستانی عوام بہت باصلاحیت ہیں اور موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے ملاقات اور سوال وجواب کی نشست کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔وزیراعظم نے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبا کی وزیراعظم آفس آمد پر خیر مقدم کیا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو۔ امریکی معاشرے کی طرف سے حاصل کی گئی پیشرفت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں تنوع دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال ہے، امریکہ ایک متنوع معاشرے کی حیثیت کا حامل ملک ہے، گزشتہ 200 برسوں میں امریکا نے زبردست ترقی کی ہے،ان کا معاشرہ روادار ہے اور امریکا نے علم و ہنر کے میدان میں جو کچھ حاصل کیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ دیگر ممالک کو اپنے مفادات کے لیے اس سے سبق سیکھنا چاہیے، ضروری نہیں کہ امریکاکے ساتھ ہر معاملے پر اتفاق ہو۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کے درمیان مختلف امور پر اتفاق اور اختلاف رہتا ہے تاہم امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مثبت ، تعمیری اور طویل المدت شراکت داری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو ایک عالمی مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک وجودی خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا امریکہ کو ایک بڑی طاقت کے طور پر دیکھتی ہے تاہم ساتھ ہی یہ توقع رکھتی ہے کہ وہ خود کو گرین پاور میں تبدیل کریگا۔ گزشتہ سال بلوچستان اور سندھ میں موسمیاتی تغیر کے منفی اثرات کے باعث آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی کی ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی ڈاکٹرز امریکی معاشرے میں ہماری پہچان ہیں ، پاکستان اپنے ڈاکٹرز کی اعلی تعلیم اور معیاری تربیت پر بہت خرچ کرتا ہے، پاکستانی ڈاکٹرز اپنی مہارت کی وجہ سے دنیا میں جانے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اچھے مواقع کی تلاش میں ملک سے باہر جانا کوئی انہونی بات نہیں، ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بھارت سے پڑھے لکھے نوجوان ملک سے باہر گئے اور 30 سال بعد وہی لوگ اپنے ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان جہاں بھی جائیں کامیاب ہوں، پاکستانی عوام بہت با صلاحیت ہے، پاکستانی عوام میں موجودہ بحرانوں پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور باصلاحیت لوگوں کا ملک ہے، حکومت ہائی ٹیک تعلیم یافتہ اور ہنر مند انسانی وسائل پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور علامہ اقبال کے ایک شعر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے انسانی وسائل کی اہمیت کو جاگر کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ میں مقیم پاکستانی خود ایک کامیابی کی کہانی ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جمہوری عمل تسلسل سے جاری ہے، گزشتہ 15 سال میں تین اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے عمل میں آئی، جمہوری عمل کا ارتقا ہو رہا ہے،حکومت کی تبدیلی کا آئینی طریقہ کار موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت ہی پارلیمان کی مضبوطی کی ضمانت ہے، جمہوریت اور عددی بنیاد پر آمریت میں فرق جاننا ضروری ہے، ہمارے پڑوس میں بھی جمہوریت کے نام پر یہی کچھ ہو رہا ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں ہر فرد کے حقوق کا تحفظ ضروری ہوتا ہے، امریکا اور یورپی ممالک میں جو بھی قیادت منتخب ہوتی ہے وہ معاشرے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی ملک میں کوئی نوجوان اٹھ کر حکومت میں آتا ہے تو یہ مثبت بات ہے۔ اہم چیز یہ ہے کہ ہم جس شعبے میں بھی ہوں وہاں کامیابی لائیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہر ذمہ دار معاشرے کی طرح ہم بھی اپنے شہریوں کی فلاح وبہبود چاہتے ہیں، نگراں حکومت اپنی مختصر آئینی مدت کے دوران اخراجات میں کمی، محصولات میں اضافے اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 9 فیصد آبادی اپنے ٹیکسوں سے جی ڈی پی میں حصہ ڈال رہی ہے، نگراں حکومت کے مختصر دور میں غیر دستاویزی معیشت، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں کیسے لایا جائے اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کیسے کی جائے، اس پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے سابق سوویت یونین اور افغانستان جنگ اور اس کے بعد خطے میں ہونے والے واقعات کے دوران پاکستان کے کردار کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن اور معیشت میں بہت زیادہ کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے ماضی میں دنیا کی دو طاقتوں امریکا اور روسکے درمیان بہت سے چیلنجزاور مضمرات کا سامنا کیا۔ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف حکومتوں کی ترجیحات بدلتی رہیں، تاہم ان کے اپنے ویڑن تھے اور انہوں نے ان ویڑن کو مدنظر رکھا۔ نگراں وزیر اعظم نے پاکستان کی تاریخ اورقیام پاکستان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت نے پارلیمنٹ کو تقویت بخشی اور ذکر کیا کہ پاکستان میں گزشتہ پندرہ سالوں میں مسلسل تین جمہوری حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی۔ انہوں نے کہاجمہوریت ایک عمل ہے۔ ہم جمہوریت کی کارکردگی اور شراکتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے سماجی نظم و ضبط کے تسلسل اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف معاملات پر امریکا کے ساتھ مثبت انداز میں مصروف عمل رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مختلف عالمی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق اور اختلاف بھی ہوئے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انوار الحق کاکڑجمہوریتعالمی مسائلموسمیاتی تبدیلیوںنظم و ضبط
Previous Post

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے چیلنج کردیے

Next Post

میں چینی صدر کے طرز حکمرانی اور چین کی ترقی کو سمجھ رہا ہوں، غیر ملکی طالب علم

News Editor

News Editor

Next Post
صدر شی

میں چینی صدر کے طرز حکمرانی اور چین کی ترقی کو سمجھ رہا ہوں، غیر ملکی طالب علم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading