• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف

حلف اٹھایا تو مجھے بھی علم نہیں تھا کہ پاکستان کی معیشت اتنی زیادہ تباہ ہوچکی ہے، وزیراعظم

News Editor by News Editor
دسمبر 26, 2022
in پاکستان
0 0
0

ڈیرہ اسمٰعیل خان (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب میں نے حلف اٹھایا تو مجھے بھی علم نہیں تھا کہ پاکستان کی معیشت اتنی زیادہ تباہ ہو چکی ہے اور پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے تاہم مخلوط حکومت کی کاوشوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔

مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمن کی اہم کوششیں ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں 2017 تک ترقیاتی کام ہوئے اور اس کے بعد کی حکومت نے ہر چیز پر غلاف رکھ دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان تک مغربی روٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے اور 2017 تک اس کا مکمل منصوبہ بن چکا تھا مگر بعد میں جو حکومت آئی اس نے معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کو بھی سرد خانے میں ڈال دیا جس کے بعد ترقی اور خوشحالی کی بات ختم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور دیگر ممالک کو اس وقت کی حکومت کے سربراہ عمران نیازی نے اتنا ناراض کردیا تھا کہ ایک اگر اس میں سے کوئی ایک واقعہ بتادوں تو سب حیران ہو جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جب میں نے حلف اٹھایا تھا مجھے بھی علم نہیں تھا کہ پاکستان کی معیشت اتنی زیادہ تباہ ہوچکی ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور پاکستان دیوالیہ ہونے جا رہا ہے لیکن مخلوط حکومت کی کاوشوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ متعدد چیلنجز تھے اور پھر سیلاب نے تباہی مچا دی اور پاکستان کا خزانہ خالی تھا مگر ہم نے اپنی جیب سے 88 ارب روپے سیلاب زدگان کے حوالے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت کساد بازاری ہے اور روس یوکرین تنازع نے تیل کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے تیل مناسب قیمتوں پر حاصل کرنا محال ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان تک 50 کلومیٹر کے مغربی روٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس سے اب 6 گھنٹوں کا سفر 2 گھنٹوں میں ہوگا اس کے علاوہ چشمہ رائٹ بینک کینال کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے جس سے ڈیرہ اسماعیل خان کی لاکھوں ایکڑ زمینیں سیراب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہماری حکومت کے 8 ماہ ہیں جس میں ہم ان منصوبوں پر کام کریں گے اور اس کے بعد انتخابات ہوں گے جس میں پاکستانی عوام کو فیصلہ کرنا ہے خانہ کعبہ کے ماڈل سے بنی گھڑی بیچنے والے کو ووٹ دینا ہے یہ ان کو جو عوام کے حقیقی خدمتگار ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے بنوں، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور دیگر علاقوں میں جامعات، نئے ہوائی اڈے، ڈیموں کی تعمیرات کے حوالے شرکا کو مبارک دی اور یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد تمام منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور اس ناسور کو کچلنے کے لیے ایک جامع اجلاس منعقد کرنے جا رہا ہوں اور تمام وسائل بروئے کار لاکر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے تاکہ پاکستان میں دوبارہ امن کا قیام ہو۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل رحمان اور وزیراعظم کے مشیر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانپاکستان دیوالیہحلفعلممعیشتوزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتے، آصف زر داری

Next Post

نیوزی لینڈ کھلاڑی کے بابر اعظم کا کیچ چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

News Editor

News Editor

Next Post
بابر اعظم

نیوزی لینڈ کھلاڑی کے بابر اعظم کا کیچ چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading