لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کے آپریشن کے حوالے سے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے مریم نواز کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا جینیوا میں آپریشن ہوا تھا۔ٹوئٹرپر جاری کیے گئے اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا تھا کہ مریم نواز شریف جینیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں،ان کا آپریشن 3 گھنٹے جاری رہا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔