• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عرفان قادر

جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے نگران حکومت رہے گی، عرفان قادر

News Editor by News Editor
مئی 29, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے نگران حکومت رہے گی،

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سوموٹو کا اختیار صرف چیف جسٹس کو ہے،جہاں جموری اقدار ہیں وہاں ادارے اپنے اختیار میں ہوتے ہیں، یہ نہیں ہوتا کہ ایک ادارہ دوسرے پر چڑھ دوڑے، یہاں جوڈیشلائزیشن آف پالیٹکس ہورہی ہے، پارلیمان عدالت کے خلاف ہر گز نہیں کھڑی، حکومت چاہتی ہے عدلیہ مضبوط ہو، عدلیہ کے اندر بھی لڑائی چل رہی ہے، پانامہ کیس کا عنوان عمران نیازی بنام نواز شریف تھا، فیصلہ ہوا تو میاں صاحب پر کیسز بنے اور وہ نااہل ہوئے، خان صاحب وزیراعظم بنے،

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا کہ جہاں جموری اقدار ہیں وہاں ادارے اپنے اختیار میں رہتے ہیں، یہ نہیں ہوتا کہ ایک ادارہ دوسرے پر چڑھ دوڑے، عزت آئین کی ہے ہم سب اس کے تابع ہیں، آئین میں انسان کی عزت نفس کا لکھا ہوا ہے، ہم سب انسان ہیں ہمیں آئین کو فوقیت دینی ہے،انہوں نے کہا کہ کوئی فرد واحد کنٹرول کرنا شروع کردے آئین کا یہ تقاضہ نہیں،

یہاں جوڈیشلائزیشن آف پالیٹکس ہورہی ہے، چند کیسز میں سیاست کو اپنی ڈگر پر چلانے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ نے توہین عدالت پر یوسف رضا گیلانی کو گھر بھیجا، پانامہ کیس کا عنوان عمران نیازی بنام نواز شریف تھا، فیصلہ ہوا تو میاں صاحب پر کیسز بنے اور وہ نااہل ہوئے، خان صاحب وزیراعظم بنے،عرفان قادر نے کہا کہ پاناما کیس کے 5ججزمیں سے ایک جج آج بھی موجود ہیں، پانامہ میں مریم بی بی کو بھی سزا ہوئی، دو حکومتیں عدالت نے گرائیں، مرضی کے بینچ بنتے رہے،

وزیراعظم کا منصب نہیں کہ سپریم کورٹ کے پیغامات باہر کی دنیا کو پہنچائے،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک کیس نواز شریف کا پارٹی ہیڈ ہونے یا نہ ہونے کا تھا، جسٹس ثاقب نثار نے بینچ کے ہمراہ تاحیات نااہل کیا، سب جانتے ہیں ڈیم فنڈ میں کیا ہوا، پہلی دفعہ سپریم کورٹ ڈیم بنانے چلی تھی، انہوں نے سوموٹو کیس میں چیف جسٹس کو حد سے زیادہ طاقتور بنانے کی کوشش کی،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نااہل ہوئے تو سوال اٹھا کہ نااہلی کی مدت کیا ہو گی؟،

ایک بینچ نے کہہ دیا کہ تاحیات نااہلی ہے حالانکہ آئین میں نہیں لکھا، تاحیات سزا تو خوفناک جرائم میں بھی نہیں، تیسرے کیس میں کہا گیا اب وہ پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے،عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ایک کیس بنی گالا کی پراپرٹی سے متعلق بھی تھا، بنی گالا پراپرٹی کیس میں بھی بینچ اسی طرح کا تھا، ثاقب نثار اور عمر عطا بندیال صاحب ایسے ہر بینچ میں تھے،

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کا معاملہ بھی آیا، اس پر بھی بینچ بنا تو وہی لوگ شامل تھے، مذکورہ بینچ کے فیصلے کا ایک حصہ ٹھیک تھا، دوسرے حصے میں کہا گیا منحرف اراکین کا ووٹ گنا نہیں جائے گا، ایک تشریح کرکے پنجاب حکومت گرادی گئی، پھر الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست سپریم کورٹ آئی، کہیں نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ دے گی،

کہہ دیا گیا پنجاب الیکشن کی تاریخ صدر، کے پی میں گورنر دیں گے، الیکشن نہ ہونے پر دوبارہ کیس چلا 14مئی کی تاریخ دے دی گئی،عرفان قادرنے کہا کہ اس وقت عدلیہ کے اندر ایک تقسیم ہے، حکومت یا پارلیمان عدلیہ کیخلاف نہیں کھڑی، توہین عدالت کا اختیار اپنی انا کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، معزز قومیں ایسے اختلافات کو مل کر حل کرتی ہیں، موجودہ حکومت عدلیہ کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، عدلیہ میں کوئی تقسیم ہے تو چیف جسٹس اسے ختم کرائیں،انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ججز کی تقرری کچھ لو کچھ دو پر نہیں ہونی چاہئے،

جوڈیشل کمیشن کے ہر ممبر کو چاہئے وہ ایک ایک بندہ نامزد کرے، سنیارٹی کی بنیاد پر کسی کو بھی اوپر آنا چاہئے، الگ آئینی عدالتوں کے قیام کی تجویز اچھی ہے، خصوصی عدالتوں میں وکلا اور ججز کو ہی رکھنا ہے یا نہیں، پارلیمان، وکلا اور میڈیا سے بھی لوگ لائے جا سکتے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کور کرنے والے رپورٹرز کو نئے ججز سے زیادہ آئین و قانون آتا ہے، جب تک نئے الیکشن نہیں ہوتے نگران حکومت رہے گی، نگران حکومت کے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، جب تک نئی حکومت منتخب ہوکر نہیں آتی نگران حکومت رہے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: عرفان قادرقانونی اصلاحاتمعاون خصوصینئے الیکشننگران حکومتوزیراعظم
Previous Post

امریکا کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے کے بل پر اتفاق

Next Post

تحریک انصاف میں کسی کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،ووٹ صرف عمران خان کا ہے، اسد عمر

News Editor

News Editor

Next Post
اسد عمر

تحریک انصاف میں کسی کے ہونے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا،ووٹ صرف عمران خان کا ہے، اسد عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading