• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ

بات چیت ہی ایرانی جوہری مسئلے کے حل کا واحد درست راستہ ہے، چینی میڈ یا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جون 24, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضایہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکی فوج کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملے کرکے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی براہ راست شمولیت سے ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےبات چیت اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔

سب سے پہلے تو سوال یہ ہے کہ جوہری تنصیبات کی تباہی ایران کے جوہری مسئلے کا حل ہے ؟اس کا جواب ہے ، "نہیں” ۔ اگرچہ امریکہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، لیکن جب تک ایران خود اسے سرکاری طور پر تسلیم نہ کرے اس پر یقین نہیں کیا جا سکتا اور حقیقت کیا ہے یہ صرف وقت ہی بتا سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران کو خفیہ چینلز کے ذریعے فوجی حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی اور سیٹلائٹ تصاویر میں حملے سے دو روز قبل فردو جوہری تنصیب کے قریب ایک بڑے قافلے کی موجودگی بھی دیکھی گئی جس سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ جوہری مواد منتقل کر دیا گیا تھا ۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ مان بھی لیا جائے کہ امریکی فوج نے جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے لیکن وہ ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتی ۔ امریکی میڈیا نے اسلحے کے کنڑول کی امریکی ماہر کیلسی ڈیون پورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ عسکری طاقت متعلقہ تکنیکی معلومات کو ختم نہیں کر سکتی بلکہ یہ فوجی حملہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔ "تشویشناک بات یہ ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے23 جون کو کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کے تعاون کو معطل کرنے کے لئے ایک بل کی منظوری پر زور دے رہی ہے. انتہائی صورتوں میں ایران جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے دستبرداری جیسے جوابی اقدامات بھی کر سکتا ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے بجائے خود امریکی بم اس سے بھی زیادہ خطرناک جوہری پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے ۔

امریکی فوج کی براہ راست "شمولیت ” سے خطے میں تشدد میں اضافہ ہو ا ہے۔ ایران کے پاسداران انقلاب نے 23 جون کو اسرائیل کے خلاف حملوں کے اکیسویں دور میں ٹھوس ایندھن اور مائع ایندھن والے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ساتھ سمارٹ ڈرونز کا استعمال کیا اور پہلی بار "قدر-ایچ” ملٹی وار ہیڈ بیلسٹک میزائل کا استعمال بھی کیا۔ اسی دن ، آئی ڈی ایف نے ایران کے مغربی ، مشرقی اور وسطی حصوں میں چھ ہوائی اڈوں پر بھی حملہ کیا اور فردو جوہری تنصیب پر دوسرا حملہ کیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسی دن ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کی عمارت پر بھی حملہ کیا۔

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے نے علاقائی تنازعات کے پھیلاؤ کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔فوجی لحاظ سے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فوج کے حملے کے جواب میں ایران کے پاسداران انقلاب نے 23 تاریخ کی رات کو قطر کے شہر العدید میں امریکی فضائی اڈے پر کل دو راؤنڈز کے 19 میزائل داغے۔ادھر یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے اقدامات کی روشنی میں بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں پر حملے دوبارہ شروع کریں گے۔ لبنانی حزب اللہ نے بھی کہا ہے کہ وہ ایران کی بھرپور حمایت کرے گی اور امریکی جارحیت کے جواب میں مناسب کارروائی کرے گی۔ اقتصادی سطح پر ایرانی پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جائے۔اگر آبنائے ہرمز بند کر دیا گیا تو بلاشبہ اس کا عالمی معیشت پر بڑا منفی اثر پڑے گا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں ہر امریکی فوجی مداخلت نے علاقائی ممالک کو بغیر کسی استثنا کے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اس بار امریکہ نے ایک بار پھر خود مختار ملک پر کھلم کھلا حملہ کرکے اقوام متحدہ کے منشور اور اصولوں نیز بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس کی چین، روس اور اسلامی ممالک سمیت بین الاقوامی برادری نے شدید مذمت کی ہے۔ تاریخ بار بار ثابت کر چکی ہے کہ فوجی کارروائی نفرت جمع کرنے کے سوا کوئی مسئلہ حل نہیں کر سکتی۔تو ایسی صورت میں باہر نکلنے کا راستہ کہاں ہے؟

چینی صدر شی جن پھنگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ حالیہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بحران کے حل کی سمت کی نشاندہی کی ہے، یعنی "فائر بندی اشد ضروری ہے اور بات چیت اور مذاکرات ہی درست راستہ ہے ۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی برادری کو چین کی ‘چار نکاتی تجویز’ قبول کرتے ہوئے مل کر فوری کارروائی کرنی ہوگی ۔ چین تمام فریقوں کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، مشترکہ کوششوں کو یکجا کرنے، انصاف کو برقرار رکھنے اور مشرق وسطی میں امن کی بحالی میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ڈونلڈ ٹرمپ
Previous Post

ہمیں اولمپک تحریک کے اقدار اور توانائی کو برقرار رکھنا ہوگا، صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کرسٹی کوینٹری

Next Post

چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی ہے، چینی صدر

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post

چین سنگاپور تعاون نے دونوں ممالک کی جدید کاری میں اہم مدد فراہم کی ہے، چینی صدر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading