• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
ڈالر

اپریل میں پاکستان کو صرف 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ، رپورٹ جاری

News Editor by News Editor
مئی 20, 2023
in کاروبار
0 0
0

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بغیر پاکستان کی بیرونی فنانسنگ رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں (جولائی تا اپریل) کے دوران 38 فیصد کمی کے بعد 8 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 13 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالرز کی گرتی ہوئی آمد کی رفتار کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بجٹ میں رکھے گئے اہداف کے 22 ارب 80 کروڑ ڈالر کے مقابلے صرف 35.5 فیصد رقم موصول ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اب تک ایسا لگتا ہے کہ بیرونی فنانسنگ کا سالانہ ہدف بڑے فرق سے پورا نہیں ہوسکے گا، اپریل میں پاکستان کو صرف 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جو نومبر 2022 کے 84 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 57 فیصد کم ہے۔

ماہانہ رپورٹ برائے بیرونی معاشی معاونت (ایف ای اے) میں وزارت اقتصادی امور (ایم ای ایف) نے بتایا کہ پاکستان کو جولائی تا اپریل کے دوران 8 ارب 10 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاونت موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 13 ارب 3 کروڑ ڈالر تھی جبکہ مالی سال 22ـ2021 میں 14 ارب 10 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، ایم ای ایف نے بالآخر مالی سال 22ـ2021 میں کْل 16 ارب 97 کروڑ ڈالر کی بیرونی معاشی معاونت کو رپورٹ کیا۔

غیر ملکی ڈالر کی آمد میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کے 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مہنگے غیر ملکی قرضے بھی شامل ہیں، یہ بھی ایک ارب 63 کروڑ ڈالر سالانہ ہدف سے 60 فیصد کم رہے۔گزشتہ سالوں کے برعکس غیر ملکی ڈالرز کی آمد کے صرف تین اہم ذریعے رہے، جس میں کثیر ملکی قرض دہندگان کے 4 ارب 13 کروڑ ڈالر کے قرضے، دوطرفہ قرض دہندگان سے ایک ارب 24 کروڑ ڈالر کے قرضے اور کمرشل بینکوں کی جانب سے صرف 90 کروڑ ڈالر کے قرضے شامل ہیں، جبکہ بجٹ 7 ارب 50 کروڑ ڈالر کا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر نجی کمرشل بینک بھی قرضے دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

عام طور پر چوتھا ذریعہ انٹرنیشل بانڈز کا ہے، جو خراب ریٹنگ کی وجہ سے خشک ہو رہا ہے، حکومت کا ہدف انٹرنیشنل بانڈز سے 2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہے لیکن مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اب تک اس مد میں کوئی فنڈ حاصل نہیں کیا جاسکا۔بین الاقوامی قرض دہندگان میں ایشیائی ترقیاتی بینک سب سے زیادہ قرض دینے والا بن کر ابھرا ہے جس نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران ایک ارب 97 کروڑ ڈالر دیے ہیں، عالمی بینک سے ایک ارب 32 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر مل سکے، جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط نہیں مل سکی، جس کی وجہ نویں جائزے کی تکمیل نہ ہونا ہے، حکومت نے رواں مالی سال میں ا?ئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر حاصل کرنے کا ہدف بنایا تھا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والی رقم گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے ایک ارب 45 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 26 فیصد زائد رہی۔بیجنگ میں قائم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کی جانب سے اب تک 55 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں صرف 3 کروڑ 88 لاکھ ڈالر موصول ہوئے تھے۔اسی طرح اسلامی ترقیاتی بینک سے تقریباً 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے جس میں 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قلیل المدتی قرض بھی شامل ہے۔سعودی عرب نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تیل کی سہولت کے تحت 98 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی توسیع کی، جو گزشتہ برس کے اسی عرصے میں محض 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھی، چین سے بھی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ملے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفبیرونی فنانسنگپاکستانڈالرعالمی مالیاتی ادارے
Previous Post

ورلڈکپ سکواڈ میں آل راﺅنڈر کیلئے فہیم اشرف کا نام زیادہ بہتر ہے:عبدالرزاق

Next Post

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

News Editor

News Editor

Next Post
بجلی کی قیمتیں

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading