فیصل آ باد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب تلاشی کے دوران ٹیوٹا کرولا کار کے خفیہ خانوں سے گیارہ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔
دو ملزمان بنام محمد نعمان ولا آصف اور ایک خاتون افشاں کامران زوجہ کامران اختر جو کہ پشاور کے رہائشی ہیں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔جب کہ دوسری کارروائی میں سیالکوٹ میں ٹی سی ایس آفس میں تلاشی کے دوران ریسلنگ بیلٹ میں سترہ سو پچاس گرام ہیروئن برآمد کرلی پارسل انگلینڈ کے لیے بک کیا گیا تھا۔ ملزم بنام آصف اسلام ولد محمد اسلام جو کے سیالکوٹ کا پیدائشی ہے اس کو پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔
اس کے علاوہ لاہور میں فیروز پور انٹر چینج کے قریب تلاشی کے دوران ایک کار ہونڈا سٹی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ملزمان بنا محمد ذاہد ولد محمد حبیب جو کہ مغلپورا لاہور کا رہائشی ہے اس کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے