ساہیوال پولیس کی کل 50گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کر دیا گیا۔جس میں 43 تھانہ جات کی گاڑیاں شامل ہیں 4ایلیٹ فورس 2پریژن وین اور ایک ریسیکیو 15کی گاڑی شامل ہے۔ ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے جہاں سسٹم میں شفافیت ممکن ہو گی وہاں گاڑیوں میں استعمال ہو نے والے ڈیزل، پٹرول کا احتساب بھی ممکن ہو گا۔ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے گاڑیوں کی پراپر گشت کو مانیٹر کیا جا سکے گا اور گشت نہ کر نے والی گاڑیوں کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ DPOکیپٹن (ر)محمد علی ضیاءکے DPOآفس میں قائم کیے گئے آئی ٹی آپریشنز روم میں براہ راست مانیٹرنگ کی جا ئے گی۔ان میں سے 43تھانہ جات کی گاڑیاں، 4ایلیٹ فورس،2پریژن وین اور 1گاڑی ریسکیو 15کی شامل ہے۔ان گاڑیوں کو 24گھنٹے براہ راست مانیٹر کیا جا ئے گا اور روز مرہ کی بنیاد پر ڈائری DPOساہیوال کو پیش کی جا ئے گی۔گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم کی تنصیب کے بعد DPO کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے آئی ٹی آپریشنز روم میں ان گاڑیوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انچارج آئی ٹی آپریشنز روم ASI محمد داؤد کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے جہاں سسٹم میں شفافیت ممکن ہو گی وہاں گاڑیوں میں استعمال ہو نے والے ڈیزل، پٹرول کا احتساب بھی ممکن ہو گا۔ٹریکر سسٹم کی تنصیب سے گاڑیوں کی پراپر گشت کو مانیٹر کیا جا سکے گا اور گشت نہ کر نے والی گاڑیوں کے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔