تحریک التوا مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی نے جمع کرائی۔ تحریک التوا میں کہا گیاہے کہ ڈی جی ہیومین ریسورسز، ڈی جی ایکریڈیٹیشن کا 8ماہ سے خالی عہدہ از خود استعمال کررہی ہیں۔
نجی جامعات کے سب کیمپسز کےلئے غیر قانونی طور پر سب کمیٹیوں کا قیام اور انکے وزٹ کرنا ان کا معمول بن چکا ہےجبکہ قواعد و ضوابط کے برعکس ایچ ای ڈی کیساتھ اس سلسلے میں خط و کتابت بھی شروع کردی ہے۔
تحریک التوا میں مزید کہا گیاہے کہ ڈی جی ایکریڈیٹیشن کے عہدے پر تعیناتی یا اضافی چارج دینے کی مجاز اتھارٹی چیئر مین یا چیف آپریٹنگ آفیسر ہے۔ اتھارٹی چیئر مین اور چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے بھی خالی ہیں۔ ان دونوں عہدں کی عدم موجودگی میں ڈی جی ہیومین ریسورسز نے ڈی جی ایکریڈیٹیشن کا چارج از خود سنبھال لیا ہے اورمتعدداداروں کی ایکریڈیٹیشن بھی جاری کردی ہےجن میں نئی جامعات اور نئے کیمپس بھی شامل ہیں۔