لاہور(حمزہ رحمان)یوحنا آباد میں ‘اسکول کی عمارت پر قبضے پر پروگرام کی کوویج کے دوران ہوائی فائرنگ کردی گئ،علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈر اور خوف کے باوجوداسکول پر قبضے کی مزہمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسکول میں 800 سے 1000 بچے تعلیم حاصل کر رہے تھے جبکہ اتظامیہ کی جانب سے پہلے بورڈ کے ممبر ڈاکٹر کرسٹی منیر کو اسکول سے نکالا گیا اور ایک سوچے سمجھے پلان کے ساتھ اسکول کی عمارت اور ہاسٹل کے سامان کو بیچا گیا، جسکے بعد طلبہ و طالبات کی تعداد کم ہوتی 80تک رہ گئی، یوحنا آباد میں رہنے والوں کو کہنا ہے کہ ٹرسٹ اسکول دارحکمت سے انکے بچوں کا مستقبل جڑا ہے، صحافی رائے ثاقب جنکی کووریج کے دوران جائے وقوعہ پر فائرنگ کی گئی کا کہنا تھا کہ اطلاع کے مطابق اسکول میں منظم طریقہ سے پلاٹنگ کر کے بیچنے کا عمل جاری ہے، قبضہ دو سال سے کیا ہوا ہے مگر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو سے تین ماہ میں قبضہ شدہ اسکول کی گراؤنڈ کی زمین پر پلاٹنگ کر کے بیچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، معاملہ عدالت میں زیرالطوا ہےتفتیش کے بعد صحافی اینکر کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں انکوکچھ ایسے شواہد بھی ملے جس میں واضح طور پرقبضہ کرنے والوں کو حکومتی منسٹر کی پشت پناہی ظاہر ہوتی ہے، قلم کلب سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے انکو رابطہ کر کے انکی آواز بننے کو کہا گیا اور پروگرام کی کوویج کی نیت سے موقع پر پہنچنے پر انکو فائرنگ کا سامنہ کرنا پڑا، بیرسٹر حسن نیازی کا کہنا ہے کہ اس اسکول میں کرسچن بچوں کی زیادہ تعداد ہے اور قبضہ مافیہ کی بھینٹ چڑہنے والے اس اسکول کو واگزار کرانے کے لیے عدالت میں قانونی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹینگے۔
اس موقع پر بیرسٹر حسن نیازی اور انکی وکلاء کی ٹیم انکے ہمراہ تھی جس میں سے ایک وکیل کی سوشل میڈیا پر ویڈیو میسج کےزریعے یہ کہنا ہے کہ اسکول کےکونسل کی جانب سے انہیں دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی چیف منسٹر پنجاب شہباز گل اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
صحافتی زمہ داری نبہانے کے دوران فائرنگ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ واقع کے بعد صحافتی حلقے میں شدید اعتجاج دیکھنے میں آیا۔داد حکمت 55 کنال کی اراضی پر وقوع پزیر ایک ٹرسٹ اسکول ہے جسکی عمارت پنجاب کے نمایا اسکول میں شمار ہوتی ہے، اور کرسچن کمیونٹی کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔