لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر وزراء کا شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے اور حکومتی خزانے کا بے جا استعمال کرنے کے خلاف متفرق درخواست دائرمتفرق درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم اور دیگر وزراء عوام کے پیسے سے پروٹوکول استعمال کر کے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء کو سرکاری ائیر لائن کے اکانومی کلاس کو استعمال کرنا چاہیے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیروں کو سرکاری لگثزری گاڑیوں کے بجائے بسوں میں سفر کرنا چاہیے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم سمیت دیگر وزراء کو پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے اورعوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے۔