انویسٹی گیشن پولیس پرانی انار کلی، ریس کورس اور قلعہ گجرسنگھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگز کے 6 چور گرفتارکر لیے۔ ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف۔
ملزمان کو مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی محمد اصغر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2ملزمان سلمان داؤد گل عرف بنٹی اورابرام نواب کو گرفتار کر کے نقدی اور4 موبائل فونز ، انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس تیمور عباس نے 2ملزمان سلمان عرف ریمبو اور ثاقب علی کو گرفتار کر کے نقدی، موٹر سائیکل، 4موبائل فونز، کٹر اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیے جبکہ انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ منیر احمد نے 2ملزمان شرافت علی اور محمد فاروق کو گرفتار کر کے نقدی، 6موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزمان کو مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن عاصم افتخار کمبوہ کی طرف سے چور گینگز کی گرفتاری پرپولیس ٹیموں کی کارائیوں کو سراہےؤتے ہوئے شاباش دی۔