لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں موبائل فون گم کرنے پر باپ نے جواں سالہ بیٹے کیو برا بھلا کہہ کر پٹائی کردی۔۔ باپ کے ہاتھوں مار بيٹے کے سر پر خون بن کر سوار ہوگئی،، بدبخت بیٹے نے وزنی چيز مار کر سوتے ہوئے والد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،،
موبائل گم کرنے پر کيوں ڈانٹا؟؟؟سگے بيٹے نے باپ کي جان ہي لے لي۔۔۔۔افسوسناک واقعہ تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں پیش آیا،،،جہاں سترہ سالہ ساجد نے موبائل فون گم کيا تو والد نے اس پر ڈانٹ ڈپٹ کي۔۔جو نوجوان بيٹے کو ناگوار گزري۔۔۔اس نے باپ کے سر پر وزنی چیز مار کر اسے ہمیشہ کے لیے سلا دیا۔۔۔
قتل کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے مقتول خالد کے والد کي مدعيت ميں اسکے پوتے کے خلاف مقدمہ درج کرليا ہے۔۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران ملک کا کہنا ہے کہ ملزم کي گرفتاري کي کوششيں جاري ہيں۔۔۔
مقتول خالد برگر شوارمے کا سٹال چلا کر پانچ بچوں کي کفالت کررہا تھا۔۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں،،
اہل خانہ کے مطابق باپ کو لگا کہ بیٹے نے موبائل کسی لڑکی کو دے دیا ہے جس پر اس نے ڈانٹا بھی مارا بھی تھا جس پر بیٹے نے باپ کو غصے میں آکرقتل کردیا۔