لاہورنشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن میں پانچ دوستوں نے زہریلی شراب پی لی جس سے انکی حالت غیر ہوگئی ،،،،اہل علاقہ نے فوری طور پر انہیں طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ہلاک ہونے والوں میں گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح شامل ہیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 25 سال سے 32 سال کے درمیان ہے۔واقعے کا مقدمہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح کے بیان پر ملزمان صابر اور راجہ مسیح کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔…