میئر کراچی وسیم اختر بجٹ کو حتمی منظوری کیلئےجمعرات کو سٹی کونسل میں پیش کرینگے۔
کے ایم سی نےآئندہ سال کے اخراجات کا مجموعی تخمینہ 26ارب 43 کروڑ 88 لاکھ 88 ہزار روپے لگایا ہے۔ آئندہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ تیار کرلیا گیاہے ،بجٹ کا حجم 26 ارب 44 کروڑ 98 لاکھ 25 ہزار روپے ہوگا۔ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے 5 ارب 13 کروڑ 23 لاکھ 5 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ صوبائی اورضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لیے 4 ارب 34 کروڑ 13 لاکھ 12 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔