سپیشل برانچ کے پولیس اہلکار نے وزیراعظم پورٹل پرخاتون ڈی ایس پی پروین کوثر کے غیر مہذب رویے کے خلاف شکایت درج کرائی۔ شکایت میں بتایا گیا کہ خاتون ڈی ایس پی پروین کوثرسپیشل برانچ میں عرصہ درارز سے تعینات ہیں اوراپنے ماتحت انسپکٹرز سمیت دیگر عملے سے ناروا سے پیش آتی ہیں۔ ڈی ایس پی کی وجہ سے دو لیڈی اہلکاراستعفیٰ بھی دی چکی ہیں۔ ان کے خلاف حکام کو متعدد بار شکایت کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ وزیر اعظم پورٹل پر شکایت پر پولیس حکام حرکت میں آئے اور ڈی ایس پی پروین کوثر کو سپیشل برانچ سے تبدیل کرکے سکیورٹی برانچ تعینات کردیا۔اوران کے خلاف انکوائی بھی شروع کردی گئی ہے۔