لاہور: قومی احتساب بیورو کی جانب سے ن لیگی رہنما کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا مشہود صبح امریکہ جانے کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں روک لیا گیا۔ رانا مشہود کو قطر ائیرویز کی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا تھا۔نیب رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔