رانا ثناء اللہ کی معاونت کے الزام سے ڈی ایس پی ملک خالد سے اے این ایف کی پوچھ گچھ کی گئی۔ ڈی ایس پی ملک خالد کا منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف حکام نے بیان ریکارڈ کیا۔ ڈی ایس پی ملک خالد فیصل آباد میں تعینات رہ چکے ہیں۔ملک خالد کو فیصل آباد سے تبدیل کرکے ڈی ایس پی ایس پی یو تعینات کیا گیا ہے۔ ملک خالد سے اے این ایف حکام نے رانا ثناء اللہ کے ساتھ روابط کے حوالے سے سوال کیے۔ منشیات سمگلنگ کیس میں اے این ایف حکام نے رانا ثناءاللہ کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا.