پاکستان کی تاریخ میں جنوبی وزیرستان میں پہلا پولیس سٹیشن قائم کردیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس سٹیشن قائم کیا گیا اس سے قبل جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے پناہ گاہوں کے باعث حالات کافی خراب رہے ہیں لیکن پاکستان آرمی نے آپریشن کےبعد اس علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئ کرایا اور دوبارہ عوام کو یہاں پر رہنے کے لیے دے دیا گیا۔ وانا فورٹ کو پولیس سٹیشن میں تبدیل کردیا گیا۔جسے ایف سی نے خالی کردیا اور مقامی پولیس نے وانا فورٹ کو پولیس سٹیشن میں تبدیل کرکے پوزیشن سنبھال لی۔