برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔
کنگسٹن پیلس کے مطابق دورہ برطانوی وزارت خارجہ کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔ شاہی جوڑے کا دورہ رواں برس خزاں میں متوقع ہے اور اس سے قبل شاہی خاندان کے افراد کو ایک ہفتے تک خاص ماحول میں رہنے تربیت بھی دی جائے گی۔
ملکہ برطانیہ نے 1961 اور1997 میں پاکستان کے دورے کیے جب کہ شہزادی ڈیانا نے بھی 1991 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمشر نفیس زکریا نے اس دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا دورہ دونوں ممالک کے گہرے اور مضبوط تعلقات کی عکاسی ہے۔ اس سے قبل 2006 میں بدترین دہشت گردی کے باوجود شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے اسلام آباد اور ان علاقوں کا دورہ کیا جو 2005 کے زلزلے نے تباہ ہو گئے تھے