آئی ایس پی آر کے مطابق جھنگ سیکٹر کے قریب لائن آف کنٹرول پر بارودی مواد پھٹنے سے 5 جوان شہید ہو گئے ہیں۔ دھمکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے معمول کے مطابق پٹرولنگ جاری تھی کے اچانک بارودی مواد پھٹنے سے 5 جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جارہا کہ دھماکا خیز مواد کیوں وہاں رکھا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔
شہداء میں نائیک شیر زمان ،صوبیدار محمد صادق،سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم شامل ہیں۔