آئی جی پنجاب عارف نواز نے 8 پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
ڈی ایس پی خالد محمود ڈار کو ایس ڈی پی او ظفروال،صابر حسین جہلم تعینات کردیا۔ ڈی ایس پی خالد محمود سی آئی اے سرگودھا،طاہر مقصود سی آئی اے جھنگ تعینات کردیا گیا۔ محمد اسلم ڈی ایس اپی ٹیلی تعینات،لیاقت علی تارڑ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد۔ ڈی ایس پی انارکلی محمد اکرم کو تبدیل کرکےایس ڈی پی او شیخوپورہ تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او شاہ پور سرگودھا محمد شاہد نذیرکو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم۔