واشنگٹن : امریکی خاتون کی فیملی سائز آئس کریم پر چاٹ کر واپس فریج میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، آئسکریم جھوٹی کرنے کے جرم میں خاتون کو کم از کم 20 سال قید ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو فیملی سائز بلو بیل آئس کریم کا پیکٹ کھول کر چکھ لگانے اور واپس فریج میں رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون کو سپر مارکیٹ کی آئسکریم کو چاٹنے اور پھر واپس فریج میں رکھنے کے جرم میں 20 سال کی قید ہوسکتی ہے۔